وزیر اعلیٰ کا دورہ شہر کی ترقی میں ایک روشن باب کا اضافہ کریگا۔چوہدری نذیر آرائیں
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس چوہدری نذیر احمد آرائیں نے گذشتہ شب وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ٹیم اور مسلم لیگی راہنماء چوہدری رضوان عابد آرائیں کے ہمراہ معروف دینی و عصری درسگاہ جامعہ حنفیہ بورے والا میں صدر اسلامک ایجوکیشن بورڈ پاکستان مولانا قاری محمد طیب حنفی اور صوبائی نائب صدر پاکستان علماء کونسل و ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی سے ملاقات کی اور انہیں 15فروری کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے جلسہ کی دعوت دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا دورہ شہر کی ترقی میں ایک روشن باب کا اضافہ کرےگا صوبائی نائب صدر علماءکونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ بورے والا کے علماءاس جلسہ میں بھر پور شرکت کریں گے۔