لاری اڈہ پر تیز رفتار ٹرالر دھند کے باعث ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹ میں گھس گیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)لاری اڈہ پر تیز رفتار ٹرالر دھند کے باعث ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹ میں گھس گیا،ڈرائیور شدید زخمی،ٹرالر ڈرائیور نے رکشے کو بچانے کی کوشش کی جس کے باعث ٹرالر بے قابو ہو گیا اور لاری اڈہ پر ٹریفک پولیس کے چیک پوسٹ میں گھس گیا معجزانہ طور پر ٹریفک پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ ٹرالر ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔