ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کا قصور زینب کیس میں کامیاب آپریشن کے بعد ضلع واپسی پر شاندار استقبال
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ قصور میں زینب قتل کیس کو حل کرنا ایک چیلنج تھا اللہ کریم کا شکر ہے کہ اس نے ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد کنونیئر جے آئی ٹی کی سربراہی میں ہمیں سرخرو کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور سے واپسی پر ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے منعقدہ کرائم میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے کہا کہ جے آئی ٹی کی معاونت کرنا میرے لئے اعزاز ہے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے جب یہ ذمہ داری سونپی تو سب سے پہلے میری اور میری ٹیم کی یہ کوشش تھی کہ ہم زینب کے قاتل کو جلد از جلد گرفتار کریں.اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں کامیاب کیااور یہ سب ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اس موقع پر انہوں نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو قصور میں زینب قتل کیس کے ملزم کو ٹریس کرنے اور گرفتار کرنے میں تفتیش کے تمام مراحل اور تجربات کی روشنی میں سیکھانے کی نیت سے تفصیلی گفتگو کی.انہوں نے کہا کہ قصورمیں واقعی جدید طریقہ تفتیش کو اپنایا گیااور اس میں واقعاتی اور مادی شہادتوں کی مدد سے کیس کو ٹریس کیا گیاجس سے ملزم کی گرفتاری ممکن ہوئی قبل ازیں ڈی پی او وہاڑی کا قصور سے کامیاب واپسی پر پولیس لائن وہاڑی میں شاندار استقبال کیا گیا پولیس لائن آمد پر تمام سٹاف نے انہیں ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں.اس موقع پر انہوں نے پولیس یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کی طرف شاندار استقبال پر شکرگزار ہوں ڈی پی او وہاڑی نے قصور ٹیم میں شریک تمام وہاڑی پولیس کے ملازمین کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔