فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر کار سوار دو افراد جاں بحق،حادثہ بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ طفیل آباد پر پیش آیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر کار سوار دو افراد جاں بحق،ٹرین زد میں آنے والی کار کو 1کلو میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی،حادثہ بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ طفیل آباد پر پیش آیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں127ای بی تھانہ احمد یار کے رہائشی دو افراد محمد مزمل اور تنویر حسین کار میں سوار ہو کر نواحی گاﺅں253ای بی طفیل آباد میں کسی کام کے سلسلہ میں ملنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ جونہی وہ بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ کو عبور کرنے لگے تو لاہور سے کراچی جانے والی بابا فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ گئے ٹرین کار کو گھسیٹتے ہوئے ایک کلو میٹر دور لے گئی حادثے کے نتیجہ میں کار سورا محمد مزمل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تنویر حسین کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا محکمہ ریلوے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کر دیں۔