ہیپاٹائٹس کی بڑی وجہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ہے ۔ چوہدری نذیر آرائیں ، چوہدری ارشاد آرائیں
بورے والا(چوہدری اصغرعلی جاوید سے)محکمہ صحت بورے والا کے زیر اہتمام قومی ہیپاٹائٹس ڈے کے سلسلہ میں سیمینار ڈی پی ایس ہال بورے والا میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا نے کی جبکہ مسلم لیگ(ن)ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائی اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں مہمانان خصوصی تھے ارکان اسمبلی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس کی بڑی وجہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ہے حکومت بورے والا شہر کے علاوہ حلقے کے دور دراز تمام دیہات اور بستیوں کی غیر ملکی تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کے مربوط پروگرام پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ اس موذی مرض سے بچاﺅ کیلئے محکمہ صحت کے مشوروں پر عمل کیا جائے اور اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں سیمینار سے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکرم رانا،انچارج ہیپاٹائٹس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سعید اسلم نے بھی خطاب کیا اور ہیپاٹائٹس ڈے کے افراض و مقاصد پر روشنی ڈالی نقابت کے فرائض نیوٹریشن پروائزر محمد حسین نے ادا کیے سیمینار میں سنیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر خالد محمود چوہدری،ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد محمود،میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد شکیل،صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری صغیر رامے کے علاوہ محکمہ صحت کی لیڈیز ہیلتھ سپروائزر،ہیلتھ ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعدازاں ہیپاٹائٹس کے سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ارکان اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،چوہدری ارشاد احمد آرائیں،ڈاکٹر رانا محمد اکرم،ڈاکٹر امجد شکیل اور دیگر نے کی ریلی کالج روڈ ڈی پی ایس سے شروع ہو کر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔