مدینہ منورہ میں میاں افتخار احمد صابر کو بورے والا بار کا صدر منتخب ہونے کی خوشی میں تقریب
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے میاں افتخار احمد صابر کو بورے والا بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر خوشی میں کیک کاٹا اور شرکاء کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا،تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں مقیم بورے والا سے تعلق رکھنے والے مہر شاہد تنویر اور سید داﺅد شاہ کی طرف سے میاں افتخار احمد صابر کو بورے والا بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا گیا اور خوشی میں کیک کاٹا گیا جبکہ تقریب میں ایڈوا ٹیلی کام کمپنی کے کنٹری منیجر میاں جواد حکیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی عشائیہ میں میاں عبدالعلیم،رانا عمیر،مہر رمیض،شاہد بشیر،امجد بھٹی و دیگر نے شرکت کی۔