سانحہ قصور کھلی درندگی ہے اس المناک واقعہ سے انسانیت ہل کر رھ گئی ہے۔مولانا زاہد محمود قاسمی،مولانا سراج الحق
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سربراہ پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر مذہبی امور حکومت پنجاب مولانا زاہد محمود قاسمی اور صوبائی نائب صدر پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے گذشتہ روز جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے منصورہ لاہور میں انکی دعوت پر ملاقات کی،دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل میں دینی جماعتوں کے اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ سانحہ قصور کھلی درندگی ہے اس المناک واقعہ سے انسانیت ہل کر رھ گئی ہے قوم کی معصوم بیٹی زینب کے قاتل کو نشان عبرت بنایا جائے گا امریکہ نے نائن الیون کے بعد پاکستان کی قربانیوں کو جس طرح نظر انداذ کیا ہے ایسی مثال نہیں ملتی امریکہ نہ پہلے ہمارا دوست تھا نہ آج ہے اور نہ آئندہ ہو گا دینی جماعتیں اور پوری قوم امریکہ کے خلاف پاک فوج کے جرات مندانہ موقف کے ساتھ کھڑی ہے بعدازاں سینیٹر سراج الحق نے انکے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔