قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالہ سے بلدیہ بورے والا میں تقریبات کا آغاز
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالہ سے بلدیہ بورے والا میں تقریبات کا آغاز،وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی کی قیادت میں بانی پاکستان ریلی،ریلی میں تاجروں،سیاسی و سماجی تنظیموں اور نمائندہ افراد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالہ سے میونسپل کمیٹی بورے والا میں تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا تقریبات کا باقاعدہ آغاز وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی کی قیادت میں میونسپل کمیٹی سے کالج روڈ تک بانی پاکستان ریلی نکالی گئی ریلی میں چیف آفیسر بلدیہ محمد یٰسین کھچی،ایکسیئن اےڈی خاں،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،تحصیل صدر حاجی نعیم سلطان،بزرگ لیگی راہنماء چاچا ملک محمد اسلم،کونسلرز بلدیہ سردار ظہور احمد ڈوگر،شکیل نواز ڈھلوں،لالہ عارف مغل،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ارکان سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی اور اسکے استحکام کے لئے دعا کی گئی۔