بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)لڈن روڈ پر دھند کی وجہ سے کار گنے سے بھرے ٹرالر کے نیچے دھنس گئی،کار میں سوار چار حقیقی بھائیوں میں سے دو جاں بحق،دو بھائیوں سمیت تین افراد شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق احمد پر شرقیہ کے رہائشی چار حقیقی بھائی عبدالصمد، عبدالرﺅف،عبد القدیر،محمد آصف اور انکا کزن رحیم بخش کار نمبری اے ٹی 084 پر سوار ہو کر لڈن روڈ کے راستے بورے والا کی جانب آ رہے تھے کہ بورے والا سے سات کلو میٹر دور دربار شبیر شاہ کے قریب شدید دھند کی وجہ سے سامنے جاتی ہوئی گنے سے بھری ٹرالی کو نہ دیکھ سکے اور کار اس ٹرالی کے نیچے دھنس گئی جس کے نتیجہ میں عبدالصمد موقع پر ہی دم توڑ گیا اسکے بھائیوں عبدالرﺅف،عبدالقدیر،آصف اور کزن رحیم بخش کو شدید زخمی حالت میں پیٹرولنگ پولیس کے عملہ نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا جہاں عبدالرﺅف نشتر ہسپتال ملتان لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے اطلاع ملتے ہی جاں بحق افراد کے ورثاء نے ہسپتال پہنچ کر نعشیں وصول کر لیں۔

About Author


How can I help you? :)

08:44
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔