ایم سی بی بنک اپنے کھاتہ داروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔سلطان زیب
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم کمرشل بنک کے بزنس ہیڈ سلطان زیب نے کہا ہے کہ ایم سی بی اپنے کھاتہ داروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،کاروباری حضرات کو انکے قریب ترین بنک کی سہولت فراہم کر کے انکی مشکلات کو ممکنہ حد تک کم کر رہی ہے،بینکاری کی جدید ترین سہولتوں سے آراستہ نئی برانچز کے قیام سے کھاتہ داروں کو رقوم کی منتقلی میں آسانی پیدا ہو گی،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ملتان روڈ پر ایم سی بی کی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل منیجر سمیع اللہ جتوئی، ایریا ہیڈ آپریشن ساجد ریاض،ریجنل ہیڈ الطاف حسین چوہدری،ریجنل آپریشن منیجر سید اسد علی،آفس منیجر ارسلان احمد،کمپلائنس آفیسر حسنین مصطفےٰ،آئی ٹی آفیسر یاسر نعیم،برانچ منیجر نعمان صابر،برانچ آپریشن منیجر محمد نصیر،وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور،چوہدری محمد ارشد آف سعودی عرب،ظفر علی چوہدری،میاں محمد اشرف،چوہدری خرم ریاض،چوہدری محمد زاہد اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔