اسسٹنٹ کمشنر کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائیاں،1325 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائیاں،تین مختلف دیہات سے 1325 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی،واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی کی مالیت 294 ملین سے بھی زائد ہے،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا ملک فاروق احمد نے قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کروانے کے سلسلہ میں گزشتہ روز محکمہ مال کے عملہ فیلڈ اور پولیس کی مدد سے نواحی گاﺅں 146/ای بی میں 1128 کنال،نواحی گاﺅں 303/ای بی سے 100 کنال جبکہ نواحی گاﺅں 305/ای بی سے 96 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کروا لیا واگزار کروائی جانے والی سرکاری اراضی کی مالیت 294.2 ملین روپے بنتی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے