وکلاء پر تشدد اور لاٹھی چارج کے خلاف بورے والا بار میں مکمل ہڑتال

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان بار کونسل کی کال پر وکلاء پر تشدد اور لاٹھی چارج کے خلاف بورے والا بار میں مکمل ہڑتال،مذمتی اجلاس،وکلاءپر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاران کے خلاف مقدمات درج کرنے اور لاہور ہائی کورٹ میں سول عدالتوں کے متنازعہ سرٹیفکیٹ کو واپس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن بورے والا نے پاکستان بار کونسل کی کال پر گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں سول عدالتوں کے متنازعہ نوٹیفکیشن کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلاءپر پولیس کے بدترین لاٹھی چارج،آنسو گیس پھینکنے کے واقعہ پر مکمل ہڑتال کی گئی وکلاءعدالتوں میں پیش نہ ہوئے اس حوالہ سے وکلاءکا ایک مذمتی اجلاس زیر صدارت صدر بار چوہدری وقاص اشفاق منعقد ہوا جس میں سیکرٹری بار چوہدری عبدالخالق سمیت دیگر بار عہدیداران و اراکین نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار چوہدری وقاص اشفاق،سیکرٹری بار چوہدری عبدالخالق،سابق صدر بار میاں افتخار احمد صابر،مہر افتخار احمد اور دیگر وکلاءنے کہا کہ لاہور میں وکلاءکے متنازعہ نوٹیفکیشن کے خلاف پرامن احتجاج کو پولیس نے پر تشدد پولیس گردی میں بدل کر وکلاءپر لاٹھی چارج کیا گیا اور گرفتاریاں کی گئیں جو قابل مزمت ہیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ متنازعہ نوٹیفکیشن کو واپس لیں اور وکلاءپر پولیس گردی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔