نئی نسل میں شجرکاری کا شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔محمد شیر خاں کھچی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام حوالے سے ورلڈ فاریسٹ ڈے کے سلسلے میں نجی کالج بورے والا میں تقریب کا انعقاد،محکمہ جنگلات،سول سوسائٹی اور کالج کی طالبات نے دن کی مناسبت سے پودے لگائے،ایسنٹ کالج ابراہیم کیمپس نے طالبات میں پودے بھی تقسیم کیے،تفصیلات کے مطابق سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی بورےوالا،ایسنٹ کالج گروگرین نیٹ ورک پاکستان،سول سوسائٹی بورےوالا،محکمہ جنگلات اور محکمہ سوشل ویلفیئر بورے والا کی جانب سے ورلڈ فاریسٹ ڈے کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی تقریب محکمہ سوشل ویلفیئر و محکمہ جنگلات کے ریج فاریسٹ آفیسر جام ماجد عباس،محمد اکمل گجر بلاک آفسر،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے سنئیر ممبران مسعود عابد رشید،شاید ندیم بھٹی،پرنسپل ایسنٹ کالج مدثر واہلہ،صدر سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈوپلمیٹ سوسائٹی بورے والا محمد شیر خان کھچی،وی ایل جی ضلع وہاڑی کی ٹیم اور دیگر سٹاف و طالبات نے اس دن کی مناسبت سے پودے لگائے اور پودے تقسیم کئے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آنے والی موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنا ہو گا جس کیلئے نئی نسل میں شجرکاری کا شعور اجاگر کرنا ہو گا۔