تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کاروائی،موٹر سائیکل چور گینگ کے 5 ارکان گرفتار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کاروائی،موٹر سائیکل چور گینگ کے 5 ارکان گرفتار،22 مقدمات ٹریس،17 لاکھ 57 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ،نقدی و ناجائز اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی بورے والا خالد محمود چوہان کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اسی سلسلہ میں گزشتہ روز پولیس تھانہ سٹی نے سرقہ عام،موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ شہزاد عرف شہزادی سمیت پانچ ممبران کو گرفتار کر کے 22 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 17 لاکھ 57 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جس میں دس موٹرسائیکل،دو رکشہ،1لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور دیگر مال مسروقہ شامل ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ڈی پی او سرکل بورے والا ظفر اقبال ڈوگر کے زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ سٹی بورے والا خالد محمود چوہان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے نہ صرف ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جبکہ سامان اور نقدی بھی برآمد کی۔