پولیس نے گن پوائنٹ پر اغوا ہونے والے پرائیویٹ سکول ٹیچر کو بازیاب کروا لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پولیس نے گن پوائنٹ پر اغوا ہونے والے پرائیویٹ سکول ٹیچر کو بروقت کاروائی کرتے ہوئے ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب بازیاب کروا لیا،اغوا کار گاڑی سمیت گرفتار،مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 72/12L کی رہائشی بیوہ خاتون عذرا بی بی نے تھانہ صدر پولیس بورے والا اطلاع دی کہ اس کی بیٹی 19 سالہ (ف) جو نواحی گاوں 154/ ای بی کے ایک پرائیویٹ سکول میں پڑھاتی ہے اسے تین نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغوا کر کے فرار ہو گئے ہیں اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سردار ظفر اقبال ڈوگر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر مجاہد خاں بلوچ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ٹیم کی مدد سے تعاقب کرتے ہوئے گاڑی کو ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب روک کر مغویہ ٹیچر کو بازیاب کروا لیا جبکہ تین اغوا کاروں کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔