بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نواحی گاﺅں515(ای بی) سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا،سیوریج سسٹم مکمل جام ہو گیا،گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،گرلز اور بوائز سکولوں میں پانی بھرنے لگا،گندا پانی پورے گاﺅں میں پھیلنے سے تعفن پھیل گیا،ستھرا پنجاب مہم پر سوالیہ نشان،وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 515(ای بی) کا سیوریج سسٹم عرصہ کئی سال سے بند ہونے کی وجہ سے پورا گاﺅں بتدریج سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب چکا ہے تمام گلیاں اور داخلی و خارجی راستے گندے پانی کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں سیوریج کا یہ گندا پانی ناصرف بنیادی مرکزی صحت بلکہ گرلز و بوائز سکول میں بھی گندا پانی داخل ہونے لگا ہے نمازیوں کو مسجد جانے اور قبرستان جنازہ لے کر جانے میں شدید مشکلات ہیں پورے گاﺅں کی گلی میں پھیلے اس گندے پانی سے مختلف قسم کی بیماریاں اور تعفن پھیل چکا ہے اس بدترین صورتحال میں مقامی سماجی شخصیت میاں محمد اشرف،چوہدری ذوالفقار علی نمبردار،چوہدری لیاقت علی،ملک محمد اکرم اور دیگر نمائندہ شخصیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اس گاوں کے سیوریج کو فوری بحال کیا جائے۔

About Author


How can I help you? :)

22:12
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔