سالانہ انٹر کالجیٹ کھیلوں کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ کالج آف کامرس بورے والا کی پہلی پوزیشن

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب بورڈ اف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام سالانہ انٹر کالجیٹ کھیلوں کے مقابلہ جات گورنمنٹ کالج آف کامرس بورے والا میں منعقد ہوئے چار روز تک جاری رہنے والے ان مقابلہ جات میں پنجاب بھر کے کامرس کالجز نے شرکت کی کھیلوں کے ان مقابلہ جات کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر ناظر خان نیازی کی نمائندگی ڈائریکٹر سپورٹس سلطان شاہد نے کی جبکہ مہمانان عزاز میں سابقہ ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،سابقہ ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،سابقہ صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس عبدالروف چوہدری اور صدر پریس کلب بورے والا چوہدری اصغر علی جاوید تھے میزبانی کے فرائض پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس بورے والا پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور نے انجام دئیے سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس بورے والا نے مجموعی طور پر ونر ٹرافی حاصل کی گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس ساہیوال اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس بہاولپور نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس چیچہ وطنی اور خانیوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر قاری عبدالوحید،ڈائریکٹر سپورٹس یاسر محمود،چوہدری محمد طاہر،میاں محمداشرف ایڈوکیٹ اور رانا لال خان بھی موجود تھے سابقہ ایم این اے چودری فقیر احمد آرائیں اور سردار خالد محمود ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کی تشکیل اور مثبت رویوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے صحت مند سرگرمیوں سے صحت مند دماغ پیدا ہوتے ہیں جو ملکی کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اج کے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے