تیز رفتار کار نے چھ سالہ بچے کی جان لے لی،ڈرائیو موقع سے فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تیز رفتار کار نے چھ سالہ بچے کی جان لے لی،لڈن روڈ پر سکول کی وین کا سٹئیرنگ لاک ہونے پر بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی ڈرائیور،دو ٹیچرز اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق وہاڑی روڈ پر ایک نامعلوم تیز رفتار کار نے سڑک کے قریب کھیلتے ہوئے چھ سالہ بچے فیضان کو بری طرح روند ڈالا جس سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کار ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا دوسرے حادثہ میں بورے والا سے لڈن روڈ پر سکول کی وین کا سٹئیرنگ لاک ہونے پر ڈرائیور قابو نہ رکھ سکا اور وین بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور،دو ٹیچرز اور بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر معمولی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا جبکہ شدید زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔