سستا بازار سے بھتہ خوری پر دوبارہ نقص امن پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔عبدالجبار بٹ

بورے والا(نمائندہ خصوصی)سستا بازار سے بھتہ خوری پر دوبارہ نقص امن پیدا ہونے کا خطرہ ہے ضلعی و تحصیل انتظامیہ نوٹس لے سابق ناظم و کونسلر عبدالجبار بٹ کا مطالبہ تفصیل کے مطابق سابق ناظم و کونسلر یونین کونسل 59 گلشن رحمن بورے والا عبدالجبار بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری جگہ پر لگنے والے سستے بازار میں ہونے والی بھتہ خوری سے جنم لینے والا تنازعہ دو انسانوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنا ہے اس سلسلے میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ضرورت ہے گذشتہ روز پولیس مقابلہ میں مارا جانے والا محمد شہزاد عرف کبہ بٹ مدینہ کالونی مرضی پورہ گلی نمبر 1 بورے والا کا رہائشی ہے اس کے گھر کے سامنے عرصہ دراز سے سستا بازار لگ رہا ہے سستے بازار سے زبردستی تشدد کے ذریعے بھتہ خوری کی جا رہی تھی محمد شہزاد کبہ بٹ کے بھتہ خوری سے منع کرنے کی وجہ سے تنازعہ پیدا ہو گیا اور یہ تنازعہ دو انسانوں کو نگل گیا انہوں نے انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جگہ پر دوبارہ سستا بازار لگنے پر نقص امن کا شدید خطرہ موجود ہے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ہونے والے سستے بازاروں میں غریب و مزدور شہری چھوٹے پیمانے پر کاروبار کر کے اپنی ضروریات زندگی پوری کرتے ہیں ان سے بزور طاقت و تشدد زبردستی پیسے وصول کرنے والے نام نہاد معززین کو شناخت کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھتہ خوری کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کروائے انہوں نے آئی جی پنجاب،آر پی او ملتان،ڈی سی وہاڑی،ڈی پی او وہاڑی،ڈی ایس پی بورے والا سمیت افسران بالا سے فوری طور پر نوٹس و کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔