ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک عنایت حسین نے زرعی سروسز کے پہلے ڈیرہ کا افتتاح کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک عنایت حسین نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی 65 فیصد آبادی براہ راست شعبہ زراعت سے منسلک ہے اور زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کسان بے شمار مسائل سے بھی دوچار ہیں ان مسائل کو حل کرنے کیلئے کسانوں کی سہولت کیلئے ایچ بی ایل نے زرعی سروسز کا آغاز کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بورے والا میں زرعی سروسز کے پہلے ڈیرہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی آبادی 2 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے گزشتہ سال 8 ارب ڈالر کی غذائی اجناس درآمد کی گئیں اگر 8 ارب ڈالرکی درآمدات نہ کرنا پڑتیں تو کرنٹ اکاونٹ سرپلس میں ہوتا پاکستانی روپے کی گراوٹ پر سیاستدان پریشان ہیں گزشتہ اڑھائی سال میں روپے کی 50 فیصد گراوٹ ہوئی ہے ملکی زراعت کو سرپلس کرنے سے ادائیگیوں کا توازن سرپلس ہو سکتا ہے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کی بنیاد کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہے جس کیلئے زرعی شعبہ کی کارکردگی کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے ملک میں بیج،کھاد اور زرعی ادویات غیر معیاری ہیں زرعی سروسز کا کاروبار تمام بنکوں کیلئے منافع بخش ہو سکتا ہے اور زرعی سروسز کے کاروبار سے ملکی معیشت کا کھیل گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔