تھانہ ماڈل ٹاون بورے والا کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ،شہزاد کبا بٹ ہلاک

بورے والا(نمائندہ خصوصی)تھانہ ماڈل ٹاون بورے والا کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ،تاجر کو دن دیہاڑے قتل کرنے والا انتہائی خطرناک ملزم شہزاد کبا بٹ اپنے کی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،نعش ہسپتال منتقل،فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاون پولیس گزشتہ دنوں دن دیہاڑے غلہ منڈی کے تاجر ملک محمد اکرم کو قتل کرنے والے مفرور ملزم شہزاد عرف کبا بٹ کو سندھ سے گرفتار کرنے کے بعد اسلحہ ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ غلہ گودام کے قریب اس کے مسلح ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ملزم شہزاد کبا بٹ ہلاک ہو گیا فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی شہزاد عرف کبا بٹ نے 15 فروری کو دن دیہاڑے مقامی تاجر ملک اکرم کو قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈی ایس پی بورے والا ظفر اقبال ڈوگر کی قیادت میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی تھیں پولیس نے گزشتہ روز ملزم شہزاد بٹ کو سندھ سے گرفتار کر لیا تھا ہلاک ہونے والا ملزم دہشت کی علامت تھا اور قتل،اقدام قتل،ڈکیتی اور دیگر سنگین وار داتوں میں ملوث تھا۔