پی ٹی آئی کے ایم پی اے خالد نثار ڈوگر نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھا لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نومنتخب ایم پی اے پی پی 231 بیرسٹر سردار خالد زبیر نثار ڈوگر نے پنجاب اسمبلی میں حلف برداری سیشن کے موقع پر اسمبلی کے باہر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے اپنے ووٹ کے ذریعے قائد پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے عوامی رائے کا احترام کیا جائے اور قائد پی ٹی آئی کو فوری طور پر جیل سے رہا کیا جائے ان پر درج مقدمات کا صاف شفاف ٹرائل ان کی رہائی کے بعد بھی ممکن ہے لیکن انہیں قید میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور سراسر ناانصافی کے مترادف ہے۔