این اے 157 میں چچا بھتیجا کی جیت جبکہ این اے 158میں ماں کی جیت اور بیٹے کی ہار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں حلقہ این اے 157 میں چچا بھتیجا جیت گئے جبکہ حلقہ این اے 158 میں ماں جیت گئی بیٹا ہار گیا،تفصیلات کے مطابق حالیہ انتخابات میں حلقہ این اے 157 میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سید ساجد مہدی سلیم شاہ تیسری مرتبہ جیت گئے جبکہ حلقہ پی پی 230 میں ان کے بھتیجے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید سلمان شاہد مہدی کامیاب ہوئے سید سلمان شاہد مہدی سینئر سیاسی راہنما و سابق وفاقی وزیر سید شاہد مہدی نسیم شاہ کے صاحبزادے ہیں جبکہ حلقہ این اے 158 میں مسلم لیگ(ن) کی سنیئر راہنما و سابق وفاقی وزیر محترمہ تہمینہ دولتانہ جیت گئیں اور ان کے صاحبزادے میاں عرفان عقیل دولتانہ حلقہ پی پی 230 میں ہار گئے وہ اسی حلقہ سے دو مرتبہ ممبر صوبائی منتخب ہو چکے ہیں۔