ڈاکوﺅں نے اوورسیز پاکستانی کو فیملی سمیت 30 لاکھ کے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈاکوﺅں نے اوورسیز پاکستانی سے فیملی سمیت گن پوائنٹ پر 30لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے،لندن نیشنلٹی ہولڈر چوہدری اسلم اپنی فیملی کے ہمراہ ساہیوال جا رہے تھے،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی مدینہ کالونی کے رہائشی یوکے نیشنلٹی ہولڈر و کاروباری شخصیت چوہدری اسلم بشیر اپنے فیملی کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر ساہیوال جا رہے تھے کہ لاہور روڈ 185(ای بی) کے قریب دن دیہاڑے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے کار کو روک کر 12تولہ طلائی زیورات،اڑھائی لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون لوٹ لئے ملزمان فرار ہو گئے تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے