پی ٹی آئی کی مجاہد کالونی میں کارنر میٹنگ ایک بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی امیدوار خالد نثار ڈوگر کے مبینہ اغوا کے بعد انتخابی مہم میں مزید تیزی،کارکنان کا جوش و خروش بڑھ گیا،مجاہد کالونی کی کارنر میٹنگ ایک بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی،تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 231 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار خالد نثار ڈوگر کے مبینہ اغوا اور لاپتہ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے ورکرز کا جنون اور بڑھ گیا مجاہد کالونی میں پی ٹی آئی راہنماﺅں عمر نذیر جٹ،غلام مصطفی بھٹی،سردار تیمور سکندر ڈوگر،ملک فاروق احمد اعوان اور دیگر راہنماﺅں کی قیادت میں کارنر میٹنگ ایک بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ہر طرف کارکنان کا ہجوم اور پی ٹی آئی کے حق میں بھر پورنعرے لگائے گئے اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ورکرز نے ظلم و خبر کا خوف اتار دیا ہے اور عمران خان کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے جان بھی چلی گئی تو پرواہ نہیں مخالفین کے ایماءپر ہونے والا ظلم اور گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکیں گی 8 فروری کو پی ٹی آئی امیدوار کلین سویپ کریں گے۔