چوہدری عاشق آرائیں ایک ایماندار اور عوام دوست شخصیت کے مالک ہیں۔ارشد عزیز بھٹی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی ارشد عزیز بھٹی نے اپنی برادری اور دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت چوہدری عاشق آرائیں کی حمایت کا اعلان کر دیا،راجپوت برادری نے بھی چوہدری عاشق آرائیں کی حمایت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق بھٹی برادری کے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی ارشد عزیز بھٹی نے نذیر احمد بھٹی اور برادری کے دیگر نمائندہ افراد کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی و سابق چئیرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں کی مکمل سپورٹ کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ چوہدری عاشق آرائیں ایک ایماندار اور عوام دوست شخصیت کے مالک ہیں انہوں نے بطور چئیرمین بلدیہ شہر کی بے مثال خدمت کی ہے اور ایسے شخص کو ہی شہر کا ایم پی اے ہونا چاہیئے ہم دل و جان سے ناصرف انہیں ووٹ دیں گے بلکہ ہر طرح سے سپورٹ کر کے انہیں کامیاب بنائیں گے چوہدری محمد عاشق آرائیں نے ارشد عزیز بھٹی،نذیر احمد بھٹی اور دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔
