سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کا فیصلہ انصاف کا قتل ہے۔فاروق اعوان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک فاروق احمد عوان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کا فیصلہ انصاف کا قتل ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں عدالت نے انصاف کا کوئی بھی تقاضہ پورا نہیں کیا اورعالم اسلام کے لیڈر پر امریکہ کے کہنے پر جو ظلم کیا جا رہا ہے وہ ایک منظم بین الاقوامی سازش ہے جس کے تحت انہیں منظر عام سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے پی ٹی آئی ورکرز ان کی ہر کوشش کو بری طرح ناکام بنائیں گے اس صورتحال میں پی ٹی ائی کارکنان پرامن رہیں گے اور قانون کو ہاتھ میں ہرگز نہیں لیں گے پرامن رہ کر اپنے ووٹرز کو 8 فروری کے دن پولنگ اسٹیشنز تک پہنچانا ہے عمران خان کے نامزد سپاہیوں کو کامیاب کر کے تمام سازشوں اور ایسے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔