عدالت عالیہ نے خالد نثار ڈوگر کی بازیابی کی درخواست پر ڈی پی او وہاڑی کو طلب کر لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی امیدوار خالد نثار ڈوگر کی بازیابی کی درخواست پر ڈی پی او وہاڑی کو طلب کر لیا،خالد نثار ڈوگر کے وکلاء کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں درخواست دائر کی تھی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گگو منڈی پولیس نے پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر سمیت 30 کارکنان کو گرفتار کر کے 100 سے زائد کارکنان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے تھے جس کے چند گھنٹوں بعد پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر خالد نثار ڈوگر کو زبردستی گن پوائنٹ پر پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے الزام میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا پولیس کی اس کاروائی اور خالد نثار ڈوگر کو مبینہ طور پر غائب کئے جانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں دی گئی درخواست میں خالد نثار ڈوگر کی بازیابی کا مطالبہ کیا جس پر عدالت عالیہ کے جج جسٹس انوارلحق نے کل مورخہ 31 جنوری کو ڈی پی او وہاڑی کو عدالت طلب کر لیا ہے۔