اعوان پورہ ذیل کی اعوان برادری نے بھی مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن)کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی دھواں دار انتخابی مہم، اعوان برادری نے بھی مسلم لیگ(ن) کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا،لیگی امیدواران کا بڑے سیاسی اجتماع میں بھر پور استقبال،تفصیلات کے مطابق اعوان پورہ ذیل کی سب سے بڑی ملک اعوان برادری کی طرف سے نواحی گاوں457/ای بی میں اعوان برادری کا بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے بھی شرکت کی لیگی امیدواران کا والہانہ استقبال کیا گیا اس تقریب میں اعوان برادری کے سرکردہ افراد ملک قیصر اعوان،ملک غفار اعوان،ملک محموداعوان،ملک علی اعوان،ملک رضوان نثار،ملک انصراعوان،ملک امداد حسین،چودھری محمد وقاص،محمد عاطف انصاری،غلام فرید،ملک نوید،ملک ولید،ملک خان شبیر اعوان،ملک وسیم اعوان اور دیگر نمائندہ شخصیات نے اعوان پورہ ذیل کی اعوان برادری اور دیگر شخصیات کی جانب سے دونوں امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا گیا جس سے لیگی امیدواران کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی۔