پی ٹی آئی امیدواران سلمان مہدی اور سبین صفدر نے دھواں دار انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے امیدواران سید سلمان مہدی اور سبین صفدر نے دھواں دار انتخابی مہم کا آغاز کر دیا،سید سلمان شاہ کے ڈیرہ پر علاقہ کی بااثر شخصیات سمیت کارکنان کا بڑا اجتماع،پی ٹی آئی کارکنان مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں،خوف کے خول اتار دیئے ہیں،مقررین کا اجتماع سے خطاب،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 230 سید سلمان شاہ کے ڈیرہ واقع لاہور روڈ پر دھواں دھار انتخابی مہم کے آغاز پر علاقہ کی بڑی سیاسی شخصیات اور پی ٹی آئی کارکنان کا اجتماع منعقد ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر سید شاہد مہدی نسیم نے خصوصی طور پر شرکت کی اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 157 سبین صفدر کے خاوند سابق ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ،امیدوار صوبائی اسمبلی سید سلمان شاہ،سابق چیئرمین یوسی طارق محمود باجوہ،آئی ایل ایف کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری مختار احمد جٹ اور دیگر راہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سپاہیوں نے خوف کے تمام بت توڑ دیئے ہیں اور آئندہ الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے انتخابی نشان جو بھی ہو گا ووٹ عمران خان کے امیدواروں کو ہی ملے گے جس سے(ن) لیگ کی جعلی مقبولیت کا پول کھل جائے گا کارکنان اپنے امیدواروں کیلئے دن رات ایک کردیں انشاءاللہ پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار کامیاب ہو کر تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے اس تقریب میں سابق تحصیل نائب ناظم غلام مصطفی بھٹی،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک عثمان اعوان،چوہدری سجاد احمد کاہلوں،چوہدری ندیم انجم سندھو،پیر عامر ممتاز چشتی،رانا وکیل احمد خاں اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔