ایڈیشنل سیشن جج نے اعجاز بندیشہ اور عارفہ جٹ کی ضمانت قبل ازگرفتاری کنفرم کر دی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایڈیشنل سیشن جج بورے والا مرزا شاہد بیگ نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ کی تھانہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی،دونوں راہنماوں کو تھانہ ماڈل ٹاون کے مقدمہ نمبر 577/23 میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا جس میں دونوں نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی درخواست ضمانت کی سماعت کے بعد فاضل جج نے دونوں کی ضمانت کنفرم کر دی درخواست ضمانت کی پیروی بطور کونسل چوہدری محمود اختر گھمن،چوہدری مختار احمد جٹ،ملک فرقان یوسف کھوکھر اور محمد بخش مانگٹ نے کی۔