پریس کلب بورے والا شمار پنجاب کے خوبصورت ترین پریس کلبز میں ہوتا ہے۔رفاقت علی سوہل

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سیکرٹری پنجاب بار کونسل چوہدری رفاقت علی سوہل نے کہاہے کہ پنجاب بار کونسل بارز اور وکلاءکو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے،پنجاب بھر سے موصول ہونے والی بارز کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر شنوائی کی جاتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب بورے والا کا دورہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صدر بار چوہدری ہمایوں شکیل چیمہ ایڈووکیٹ،راﺅحبیب الرحمن،چوہدری نصر اقبال چیمہ ایڈووکیٹ،حاجی رحمان کھوکھر ایڈووکیٹ،آفتاب احمد ساہوکا ایڈووکیٹ،محترمہ تسنیم عزیز چوہان اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری رفاقت علی سوہل نے کہا کہ پریس کلب بورے والا کا تعمیر و ترقی قابل ستائش ہے اور اس کا شمار پنجاب بھر کے خوبصورت ترین پریس کلبز میں ہوتا ہے انہوں صدر پریس کلب عہدیداروں اور ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔