الیکشن ٹریبونل نے چوہدری نذیر جٹ اور انکی بیٹیوں کے کاغزات نامزدگی منظور کر لئے

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے چوہدری نذیر جٹ اور انکی دونوں بیٹیوں کے کاغزات نامزدگی منظور کر لئے،این اے 156،157،پی پی 229 اور پی پی 230 کیلئے کاغزات بحال ہوئے،آر اوز نے تجویز اور تائید کنندہ نہ پہنچنے پر کاغذات مسترد کر دئیے تھے،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے حلقہ این اے 156 سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری نذیر احمد جٹ،عائشہ نذیر جٹ،ڈاکٹرعارفہ نذیر جٹ،این اے 157 سے ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ،پی پی229 سے عائشہ نذیر جٹ اور ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ کے کاغذات نامزدگی سکروٹنی کے وقت انکے تجویز اور تائید کنندہ نہ پہنچنے پر کاغزات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے جن کے خلاف اپیلوں کی سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی سماعت کی بعد فاضل جج نے تمام مسترد شدہ کاغزات نامزدگی منظور کر لئے واضح رہے کہ چوہدری نذیر احمد جٹ کے بیٹے عمر نذیر جٹ کے کاغزات نامزدگی این اے 157 اور پی پی 230 سے پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں اس طرح نذیر جٹ،انکی دو بیٹیوں اور بیٹے میدان میں موجود ہیں ٹکٹوں کے فیصلہ کے بعد حتمی امیدواروں کا پتہ چلے گا۔