باثر افراد نے قبضہ گروپوں کی مدد سے میرے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی۔ساجد شریف

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے تحصیل صدر حاجی ساجد شریف نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قبضہ گروپ کی کھلم کھلا بلیک میلنگ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ 13 ماہ قبل انہوں نے اپنی ڈیرہ سے ملحقہ بیوہ خاتون شکیلہ بی بی سے 2 کنال 10مرلہ اراضی 18 لاکھ 85 ہزار روپے میں خرید کر رجسٹری کے بعد اس کا قبضہ حاصل کر لیا اور اس کی چار دیواری کر دی گزشتہ روز مقامی باثر افراد نے قبضہ گروپوں کی مدد سے میرے اس پلاٹ پر دھاوا بول کر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو کر دی گئی ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے محکمہ مال سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے جبکہ قبضہ گروپ نے بلیک میل کرنے کیلئے ایک خاتون کی خود ساختہ من گھڑت درخواست تھانہ میں جمع کروا دی جس میں کوئی حقیقت نہیں اس درخواست کو بنیاد بنا کر سوشل میڈیا پر میری کردار کشی کی گئی ہے جس میں میرا موقف جاننے کی کوشش نہیں کی گئی اس کردار کشی پر میں قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔