الیکشن بورڈ نے اکثریت رائے سے صدارت کے دو امیدواران کے کاغذات مسترد کئے۔جہانگیر علی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بار ایسوسی کے بلامقابلہ صدر چوہدری جہانگیر علی نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بار کے الیکشن بورڈ نے اکثریت رائے سے صدارت کے دو امیدواران جاوید شاہین اور وقاص اشفاق کے کاغزات نامزدگی وکلاء کو انتخابی مہم میں کھانے کھلانے،سائز سے بڑے تشہیری پینا فلیکس لگانے پر پنجاب بار اور پاکستان بار کونسل کے الیکشن ضابطہ اخلاق کے مطابق غیر آئینی قرار دے کر مسترد کئے ہیں جو انتخابی ضابطہ اخلاق کے عین مطابق ہے جس کی بار کے اکثریتی وکلاء حمایت کرتے ہیں پنجاب بار کونسل نے ایسی ہی خلاف ورزی پر کامونکی بار اور ٹوبہ ٹیک سنگھ بار کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کے کاغزات نامزدگی مسترد کرنے کے علاوہ الیکشن بورڈ کے ارکان کے لائسنس بھی منسوخ کر دئیے ہیں ہم پنجاب بار کونسل کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فوری نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔