مسلم لیگ(ن) کے امیدواران کی سکروٹنی کا عمل مکمل،ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں کے کاغذات منظور

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے امیدواران کی سکروٹنی کا عمل مکمل،ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں کے امیدواران کے کاغزات نامزدگی منظور کر لئے گئے،آئندہ عام انتخابات کیلئے این اے 156 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری نذیر احمد آرائیں اور کور رنگ امیدوار چوہدری فقیر احمد آرائیں اپنے حامیوں اور لیگی عہدیداران کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے پیش ہوئے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے جبکہ حلقہ پی پی 231 سے سردار خالد محمود ڈوگر،کور رنگ امیدوار سردار شاہد جاوید ڈوگر اور حلقہ پی پی 229 سے امیدوار چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اپنے کوورنگ امیدوار کے کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرننگ افسران کے دفتر میں پیش ہوئے ریٹرننگ افسران نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد کاغذات نامزدگی منظور کر لئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر لیگی امیدواران کے حامیوں نے انکے حق میں نعرے بھی لگائے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے صدر حلقہ پی پی 231 چوہدری سعید احند،جنرل سیکرٹری شاہد کریم ڈوگر،چویدری اسامہ احمد آرائیں،چوہدری محمد یونس کسیلیہ،علماء مشائخ ونگ کے صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ رضوان عابد،اقلیتی ونگ کے ضلعی صدر نذیر رندگاوا سمیت دیگر عیدیداران،سابق ناظمین و یو سی چئیرمینوں کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
