میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،ایک ارب مالیت کی سرکاری کمرشل جگہ واگزار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میونسپل کمیٹی بورے والا کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،ایک ارب کے قریب مالیت کی سرکاری کمرشل جگہ پر قائم تجاوزات،کھوکھے اور دوکانیں مسمارکر دیئے،پانچ کنال سے زائد قیمتی کمرشل اراضی واگزار،آپریشن وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر صوبے بھر کی طرح بورے والا میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز ہو گیا اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی،چیف آفیسر امتیاز احمد جوئیہ اور ایم او آر ملک غلام جیلانی کی قیادت میں بلدیہ کے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے پولیس،واپڈا،ٹیلی فون اور سوئی گیس کے عملہ کے ہمراہ شہر کے وسط میں پرانی تحصیل کی پانچ کنال سے زائد قیمتی کمرشل سرکاری اراضی پر عرصہ سے قائم تجاوزات،کھوکھا جات اور پختہ دوکانوں کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کر کے تقریبا ایک ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروالی اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی کے مطابق یہ آپریشن بورے والا کو ماڈل سٹی بنانے کا حصہ ہے اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر یہ آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا۔