سابق ایم پی اے کے دفتر میں قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کے علاوہ کرسمس کا کیک کاٹا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر کے دفتر واقع پبلک سیکرٹریٹ سیٹلائٹ ٹاؤن میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سالگرہ کے علاوہ کرسمس کے تہوار کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،سردار شاہد جاوید ڈوگر اور منظور برکت ماڑی والا کےعلاوہ لیگی راہنماؤں و کارکنان نے بھی شرکت کی تقریب میں ملکی سلامتی اور اسکی خوشحالی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی سابق وزیر اعظم کی درازی عمر کی بھی دعا کی گئی اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔