یسوع مسیح امن کے بانی تھے جس نے ہمیشہ صلح اور سلامتی کا درس دیا۔فادر جاوید خورشید

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار پورے مذہبی جوش و جزبہ سے منایا اس حوالہ سے مسیحی چرچز میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا کیتھولک چرچ سینٹ مائیکل یعقوب آباد میں بھی کرسمس کی تقریبات میں مسیحی برادری نے شرکت کی فادر جاوید خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یسوع مسیح کے پیدائش کا دن منانے کا مقصد نبیوں کی پشین گوئیوں کی تکمیل ہے یسوع مسیح امن کے بانی تھے جس نے ہمیشہ صلح اور سلامتی کا درس دیا اس وقت فلسطین میں جو ظلم و بربریت سے انسانی جانوں کا قتل عام ہو رہا ہے ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں اس موقع پر ملکی سلامتی،امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعاء بھی کی گئی تقریب میں بابو عرفان منور،ہارون صادق،شمعون غلام،خرم شہزاد،شوکت مسیح،قاسم داود،امین شہزاد اور طبلہ نواز عاطف کے علاوہ مسیحی برادری کی کثیر تعداد موجود تھی۔