پی ایم اے بورے والا کے انتخابات،ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں بھاری اکثریت سے صدر منتخب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بورے والا کے انتخابات،ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں بھاری اکثریت سے صدر اور ڈاکٹر آصف علی (کارڈیالوجسٹ) جنرل سیکرٹری منتخب،تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بورے والا PMA کے سالانہ انتخابات ہوئے جس میں ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں 84 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں کے مدمقابل ڈاکٹر خالد چوہدری نے 32 ووٹ حاصل کئے جبکہ نائب صدر ڈاکٹر محمد اقبال،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آصف علی (کارڈیالوجسٹ)،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر آصف علی(میڈیکل آفیسر) اور جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد اختر منتخب ہو گئے دریں اثنا خواتین ونگ سے ڈاکٹر سجاد ڈھلوں گروپ کی ڈاکٹر فریدہ مقصود نائب صدر اور ڈاکٹر شمائلہ عثمان بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئیں نومنتخب عہدیداران جنوری میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔