موجودہ دور میں ترقی کا واحد راستہ نئی نسل کو کسی بھی شعبہ میں ہنر مند بنانا ہے۔میاں خالد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وہاڑی چیمبر آف کامرس کے صدر و کنوینئر ایڈوائزری کمیٹی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میاں خالد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ترقی کا واحد راستہ نئی نسل کو کسی بھی شعبہ میں ہنر مند بنانا ہے جس کیلئے حکومت کو چاہیئے کہ فنی تعلیمی اداروں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق فنی تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں بورے والا ٹیکنیکل کالج گزشتہ کئی سالوں سے سول انجنیئرنگ،مکینیکل انجنیئرنگ اور ای کامرس جیسے شعبوں سے محروم ہے ان تین شعبوں کے قیام سے نوجوانوں کو فنی تعلیم کے بہت زیادہ مواقع میسر آ سکتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں میں مہارت کے شارٹ کورسسز بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے نئے شعبوں کے قیام میں تاخیر سے اس پورے علاقہ کے ہزاروں نوجوان جدید فنی تعلیم سے محروم ہیں وہاڑی چیمبر آف کامرس کالج میں زیر تعلیم طلباء کو مقامی صنعتوں میں مہارت کے جدید اصولوں سے روشناس کروانے کیلئے بھرپور تعاون کرے گا اور حکومتی سطح پر بھی اس کالج میں نئے شعبوں کے قیام کے ساتھ ساتھ مطلوبہ سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بورے والا کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پرنسپل کالج احمد شعیب اسلام،وائس پرنسپل میاں محمد خالد،ممبران غضنفر علی،میاں محمد اشرف،چوہدری شاہد حسین،یاسر فاروق، عطاء اللہ،عبدالخالق اور حافظ اعجاز الحق بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے