سابق ڈپٹی ڈی ای او بورے والا محمد وحید انجم کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب حکومت نے محکمہ تعلیم کے 469 اساتذہ کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،ترقی پانے والے اساتذہ میں پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شیخ فاضل سابق ڈپٹی ڈی ای او بورے والا محمد وحید انجم بھی شامل ہیں گریڈ 18 سے 19 میں ترقی پانے پر محمد وحید انجم کو پریس کلب بورے والا کے ارکان و دیگر حلقوں نے مبارک باد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔