فلسطین پر اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف تقوی قرآن اکیڈمی کی خواتین کی احتجاجی ریلی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)فلسطین پر اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف تقوی قرآن اکیڈمی کی خواتین اور بچوں کی احتجاجی ریلی،ریلی قومی شاہراہ ملتان روڈ سے ہو کر چونگی نمبر 5 پر اختتام پذیر ہوئی،فلسطین کے حق میں اسرائیل کے خلاف نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق تقوی قرآن اکیڈمی بورے والا کی خواتین اور بچوں کی فلسطین کے حق میں اسرائیل کے خلاف قومی شاہراہ ملتان روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں خواتین و بچوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ریلی ملتان روڈ مدینہ کالونی سے شروع ہو کر چونگی نمبر 5 پر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب میں تقوی قرآن اکیڈمی کی انچارج جویریہ اور بچوں نے اسرائیل ظلم و دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصی مسلمانوں کا مرکز ہے جس کی حفاظت کیئے ہمارے بچے،جوان،بوڑھے اور خواتین قربان ہونے کو تیار ہیں آج پھر ایک صلاح الدین ایوبی کی ضرورت ہے یہودیوں اور صیہونی طاقتوں کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ کوئی مسجد اقصی کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔