شیخ فاضل کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ،اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس کی زیر حراست دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی،ڈاکووں کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کیلئے پولیس وین پر فائرنگ کر دی،زخمی ڈاکو ہسپتال منتقل،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ شیخ فاضل افتخار احمد ڈوگر زیر حراست ڈکیتی اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے دو ارکان شوکت علی رجانہ اور نوید حسین کو سرکاری گاڑی میں لیکر گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے لے جا رہے تھے کہ نواحی گاوں407 (ای بی) کے قریب انکے ساتھیوں نے انہیں پولیس حراست سے چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر دونوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے زخمی ڈاکووں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں زخمی ہونے والے دونوں ملزمان مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔