چوہدری عمران ستار ایڈووکیٹ کی جانب سے بورے والا ٹیکس بار کے اعزاز میں عشائیہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا ٹیکس بار کا ماہانہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی میزبانی کے فرائض چوہدری عمران ستار دانیوال ایڈووکیٹ نے انجام دیئے اس اجلاس میں ٹیکس بار کے وکلاء محمدعارف اعوان،ظفرعلی چوہدری،نعیم احمد کاہلوں،طارق معراج بھٹی،عثمان عارف اعوان،شکیل احمد ڈھلوں،رانا کاشف مہتاب،محمد سلیم،اعجاز گھمن،عثمان مراد،نعیم حسین اور عبدالرحمان نے بھی شرکت کی اجلاس میں ٹیکس کے امور اور ایف بی آر میں کی گئی اصلاحات کے معاملات زیر بحث رہے،ٹیکس بار کے وکلاء نے کاروباری حضرات کے ساتھ ایف بی آر کے تعاون کو یقینی بنانے پرآمادگی کا اظہار کیا اور ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق تمام امور بارے مفت آگاہی دینے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔