ایڈیشنل سیشن جج نے نامزد ملزم عبدالستار کو عدم ثبوتوں کی بنا پر باعزت بری کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایڈیشنل سیشن جج بورے والا مرزا شاہد بیگ نے تھانہ فتح کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزم عبدالستار کو عدم ثبوتوں کی بنا پر باعزت بری کر دیا،ملزم کی پیروی معروف قانون دان مرزا زاہد محمود نے کی استغاثہ کے مطابق تین سال قبل تھانہ فتح کی حدود میں واقع نواحی گاؤں 465 (ای بی) کے رہائشی عبدالستار نامی شخص کے خلاف اپنی مطلقہ بیوی شاہدہ بی بی کو قتل کرنے کے الزام میں مقتولہ کے بھائی 491 (ای بی) کے محمد انور کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا مقتولہ چھ بچونکی ماں تھی اور طلاق کے بعد مکان کا جھگڑا چل رہا تھا اس مقدمہ کی سماعت مقامی ایڈیشنل سیشن جج مرزا شاہد بیگ کی عدالت میں ہو رہی تھی ایڈیشنل سیشن جج مرزا شاہد بیگ نے مقدمہ کی سماعت کے بعد ملزم عبدالستار کے خلاف عدم ثبوتوں کی بناء پر اسے اس مقدمہ میں باعزت بری کر دیا۔