میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کشمیریوں پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے میونسپل کمیٹی سے یوم سیاہ کے حوالہ سے ریلی،ریلی کی قیادت تحصیلدار چوہدری احسان الحق اور چیف آفیسر بلدیہ امتیاز احمد جوئیہ نے کی،بھارتی ظلم و ستم کے خلاف کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایت پر بورے والا میں بھی کشمیر میں 76 سالہ بھارتی قبضہ اور ظلم و ستم کے خلاف یوم سیاہ کے حوالہ سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جو بلدیہ آفس سے شروع ہو کر پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت تحصیلدار چوہدری احسان الحق،چیف آفیسر بلدیہ امتیاز احمد جوئیہ نے کی جس میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد مسعود،سپرنٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی ماجد یوسف بھٹی،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے ڈپٹی کنونیئر چوہدری اصغر علی جاوید،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران شیخ عابد فاروق،راﺅ نور محمد،عثمان جمیل بھٹی،محکمہ تعلیم،صحت اور بلدیہ کے ملازمین کہ کثیر تعداد نے شرکت کی بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی شرکاءریلی نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کو فوری ختم کروا کے کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دلوایا جائے اور کشمیر میں بھارتی مظالم کو فی الفور روکا جائے۔