پنجاب پولیس کے سابق ڈی ایس پی سردار بشیر احمد ڈوگر کی اہلیہ اور سردار ذوالفقار کی والدہ انتقال کر گئیں
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب پولیس کے سابق ڈی ایس پی سردار بشیر احمد ڈوگر کی اہلیہ،سردار ذوالفقار زلفی ڈوگر اور داﺅ احمد ڈوگر ایڈووکیٹ کی والدہ جو گزشتہ روز انتقال کر گئیں تھیں انکی نمازجنازہ شہر مرکزی قبرستان میں اداکی گئی نمازجنازہ ممتازعالم دین صدر اسلامک ایجوکیشن بورڈ پاکستان مولانا قاری محمد طیب حنفی نے پڑھائی جس میں سابق وفاقی وزیر مملکت سید شاہد مہدی نسیم شاہ،وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور،کونسلر بلدیہ بورے والا سردار ظہور احمد ڈوگر،چیئرمین پریس کلب مولانا حافظ راﺅ منور احمد خان،چاچا شیخ محمد اسلم،صوبائی رکن اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی،پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک فاروق اعوان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔