پنجاب حکومت نے ہمارے مسائل حل نہ کیے تو ہم احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے۔مصطفےٰ ریاض،مرزا طارق
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر رائے غلام مصطفیٰ ریاض اور مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت مرزا طارق محمود نے کہا ہے کہ اساتذہ کی ان سروس پرموشن،پے پیکیج،رخصت پر بلا جواز پابندی،غیر تدریسی ڈیوٹیوں کا خاتمہ،گروپ انشورنس کا مچیورٹی کلیم،مانیٹرنگ سیل کی بوگس کاروائی پر جرمانے اور ایجوکیٹرز کو مستقل کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول میں منعقدہ تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں مرد و خواتین اساتذہ نے بھرپور شرکت کی،انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو تمام مراعات تاریخ تقرری سے دی جائیں اور ٹرانسفر سے پابندی اُٹھائی جائے اگر پنجاب حکومت نے ہمارے مسائل حل نہ کیے تو ہم یکم فروری سے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شوکت علی طاہر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری چوہدری محمد معروف نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ اساتذہ کو درپیش مسائل ان سروس پرموشن پیکیج کی تکمیل،ہمہ قسم کی رخصت کی بحالی،غیر تدریسی ڈیوٹیاں و دیگر حل طلب مسائل کی(ڈی پی سی)جلد از جلد حل کروائی جا رہی ہیں سیمینار سے جنرل سیکرٹری محمد ارشد گل،نائب صدور میڈم عذرا عبدالحئی اور میڈم سعیدہ اقبال کے علاوہ دیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیا بعدازاں انہوں نے اساتذہ کے سکیلز کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کروانے پر سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔