اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی کا تحصیلدار کے ہمراہ نیو فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی نے گزشتہ روز تحصیلدار چوہدری احسان الحق کے ہمراہ نیو فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا،فروٹ اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی نے کہا کہ عوام کو سبزیوں اور پھلوں کی مقررہ قیمتوں سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کی فہرستوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے کئے جائیں اس موقع پر انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیلدارچوہدری احسان الحق کو بھی ہدایت کی کہ وہ مقررہ قیمتوں اور معیار کی نگرانی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کریں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا۔